English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیگی امیدوار پھٹ پڑے، شکست کی ذمہ داری پارٹی قیادت پر عائد کردی

القمر

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں وامیدواروں نے ضمنی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری مریم نواز،حمزہ اور پارٹی قیادت پر عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کے رہنمااور لیگی امیدوار ضمنی انتخابت میں شکست پر پھٹ پڑے، نجی ٹی وی کے مطابق رہنماﺅں وامیدواروں نے شکست کی ذمہ داری مریم نواز،حمزہ اور پارٹی قیادت پرعائد کر دی۔

رہنماﺅں نے گلہ کیا کہ پنجاب میں موسی گیلانی بڑی لیڈ سے جیت سکتے ہیں تو ن لیگ بھی جیت سکتی تھی،لیگی رہنماﺅں نے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے50سے زائد جلسے کیے،ہماری قیادت نے انتخابی مہم میں حصہ نہ لیا، مریم نواز انتخابی مہم چلانے کی بجائے لندن روانہ ہوگئیں۔

 حمزہ گھر سے ہی نہ نکلے،لیگی رہنماﺅں وامیدواروں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن غیر منظم ہوچکی ہے، رہنما اپنی ذات تک محدود اور وفاقی وزرا پارٹی ورکرز کو اہمیت نہیں دیتے۔

ذرائع نے کہا کہ جماعت کے صدر وزیراعظم شہبازشریف ہیں ان کے پاس بھی پارٹی کے لیے وقت نہیں، سوشل میڈیا، پارٹی ونگز اور کارکنان متحرک نہیں جس کی بڑی وجہ لیڈر شپ کا ایکٹو نہ ہونا ہے۔

رہنماﺅں کا موقف میں کہنا تھا کہ مسلسل مہنگائی، بجلی کے بھاری بل، پارٹی کا مفاہمانہ بیانیہ شکست کی وجوہات بنے،ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماﺅں کے گلے شکووں سے نواز شریف کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے