English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش پریمیئر لیگ کا پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ

القمر

لاہور:پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے قومی ٹیم کے موجودہ اسکواڈ کے کئی کھلاڑیوں کے ساتھ  رابطے  ہیں جن میں  شاہین آفریدی، حارث رئوف، محمد نواز، وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی  شامل  ہیں جب کہ چند میچز کی دستیابی کے لیے کپتان بابراعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا  تھاکہ پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز 15جنوری کو اختتام پزیر ہو گی، قومی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی کے حصول میں مشکل نہیں ہوگی، پی ایس ایل تک کوئی انٹرنیشنل سیریز نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کرکٹرز کو این او سی دے دے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ برس جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے جو دونوں بورڈز نے باہمی رضامندی سے کیا،  تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اب 2024میں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ کھیلی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے