English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز کو ری شیڈول کر دیا

القمر

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)اور کرکٹ ویسٹ انڈیز 3ٹی 20 میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں ۔

سیریز جنوری 2023 میں پاکستان میں کھیلی جانی تھی اب یہ سیریز 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔پی سی بی کے مطابق سیریز ملتوی کرنے کا یہ فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سال ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا نے جون 2024 میں کرنی ہے، مختصر دورانیے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔

جنوری 2023میں کھیلے جانے والے یہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027 کا حصہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے