ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رنز سے بد ترین شکست

سڈنیٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لیںڈ نے ڈیون کونوے اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی بدولت میزبان اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی ہے۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ابتداء میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 16 گیندوں پر 42 کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ڈیون کانوے نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

فن کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

ولیمسن نے 23 گیندوں پر 23 رنز بنائے لیکن اس دوران کونوے کے ہمراہ 69رنز کی شراکت قائم کی۔

دوسرے اینڈ پر موجود کونوے نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور گلین فلپس کے ساتھ مل کر اسکور کو 152 تک پہنچا دیا، فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے آخری چار اوورز میں 48 رنز بناءے جس کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 200 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات سے دوچار رہی اور دوسرے ہی اوور میں ٹم ساؤدھی کی گیند پر ڈیوڈ وارنر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹونس 7، ٹم ڈیوڈ 11 اور میتھیو ویڈ 2 رنز بناسکے۔ کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

کیوی بالرز کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگوسن اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں