ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف کی جانب سے مزید ٹیکسز کا مطالبہ تشویشناک ہے، جاوید قصوری

 لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مزید ٹیکسز کا مطالبہ تشویش ناک ہے۔

محمد جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بد ترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان پر واجب الادا قرضوں کا حجم 49ہزار 200ارب سے تجاوز کرچکا ہے جبکہ جون کے اختتام پر غیر ملکی قرضہ 18ہزار 160ارب روپے تھا، ملکی معیشت کو درپیش خطرات سے محفوظ بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اتحادی حکومت کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا ہی نہیں، مہنگائی نے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے عوام کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کی توہین کی ہے اور لوگوں کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قرضوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ہر پاکستانی پونے دولاکھ روپے کامقروض ہوچکا ہے۔  آئی ایم ایف کی جانب سے 600ارب روپے کے مزید ٹیکس لگانے کا حکم صادر ہوا ہے۔ قوم کو گمراہ کرتے ہوئے خود داری اور خود انحصاری کا بھاشن دینے والوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ پورے کا پورا معاشی نظام ہی آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں