ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرانے ڈیزائن کے نوٹ بدلنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے ‘ اسٹیٹ بینک

لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10، 50 ،100 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ رکھنے والوں کے لیے نیا اعلان جاری کیا ہے۔

10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈئزائن کے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی لیکن اسٹیٹ بینک نے آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھادی تھی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے بینک نوٹ تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے۔

پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ ملک بھر میں اسٹیٹ بینک کے دفاتر کے کاؤنٹرز سے 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں