English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

القمر

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقے میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ شوپیاں اور دیگرعلاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

بھارتی فوجیوں نے لوگوں کوزبردستی گھروں میں محصور کر دیا ہے۔گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتاربھی کرلیا گیا ہے۔علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے خلاف کل مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے