English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نومبر میں ملک بھر میں معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان

القمر

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے نومبر میں موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر میں معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے اور ملک کے شمالی حصوں میں بھی معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

پنجاب، بالائی کے پی کے، کشمیر اور گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں بھی تقریبا معمول کےمطابق بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خشک موسم فصل خریف کی کٹائی میں ساز گارثابت ہوگا، گندم اور ربیع کی دیگرنئی فصلوں کو ابتدا میں آبپاشی کی ضرورت ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی اوروسطی پنجاب میں خشک موسم سے اسموگ پیدا ہونے کا امکان ہے جبکہ نومبر کے آخری دس دنوں میں رات اور صبح کو دھند کا امکان رہے گا اور نومبر میں رات کے درجہ حرارت بتدریج کم ہوتے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے