English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہانک کانگ کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی

القمر

ہانگ کانگ :ہانگ کانگ پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 14 کروڑ لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات(میتھمفیٹا مائن) برآمدگی کرلی۔

  حکام کے مطابق منشیات میکسیکو سے آسٹریلیا اسمگل کی جا رہی تھی اور ناریل کے پانی کے ڈبوں میں 1.8 ٹن مائع میتھ کو چھپایا گیا تھا۔

اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ منشیات کی اس کھیپ میں ممکنہ طور پر بین الاقوامی اسمگلنگ کی بڑی ہستیوں کا حصہ ہے۔

ہانک کانگ کے کسٹمز میں ڈرگ انویسٹی گیشن بیورو کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اعلی معیار کی مائع میتھ جنوبی امریکا سے آئی، اسے وہاں پیک کیا گیا تھا اور اسے ہانگ کانگ کے ایک پیچیدہ راستے سے آسٹریلیا بھیجنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

انہوں ںے مزید بتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے