English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت نے ترمیم شدہ ٹریڈ آرگنائزیشن بل 2022ءکی منظوری دیدی

القمر

کراچی: صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ترمیم شدہ ٹریڈ آرگنائزیشن بل2022 منظور کرتے ہوئے دستخط کردیئے ہیں۔

 قومی اسمبلی اور سینیٹ کے جوائنٹ سیشن میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آ ئی) سمیت ملک بھر کی تمام تجارتی انجمنوں اور چیمبرز آف کامرس کے عہدیداروں کی معیاد2سال کرنے سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی تھی۔ اس بل کے مطابق ملک بھر کے تمام چیمبرز اور ٹیڈ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی مدت ایک بار پھر دو سال ہو گئی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ مدت سال2023سے شروع ہوگی یا2022سے ہی اس ایکٹ پر عملدرآمد ہوگا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے منگل یکم نومبر کو ترمیمی ایکٹ پر دستخط کرکے اس کی کاپی وزیراعظم ہاﺅس کو بھی بھیج دی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر 2022سے ہی اس ایکٹ پر عملدرآمد ہوا تو ملک بھر کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورٹریڈ ایسوسی ایشنز کے سبکدوش عہدیداران نئے عہدیداران سے اختیارات واپس لینے کے اہل ہونگے اور نئے عہدیداران کو اگلے انتخابات کیلئے دوبارہ انتظار کرنا ہوگا۔

یہ بھی واضح رہے کہ ایف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر عرفان اقبال شیخ اوردیگر عہدیدار ایکٹ کی منظوری سے قبل ہی اپنے آپ کو دوسرے سال کیلئے بھی عہدیدار منوا چکے ہیں اور ترمیم شدہ ٹریڈ آرگنائزیشن بل2022 کی تشریح واضح نہ ہونے تک عرفان اقبال شیخ سال2023 کے اختتام تک ایف پی سی سی آئی کے مسلسل دوسرے سال صدارتی منصب پر برقرار رہیںگے تاہم جوعہدیدارستمبر2022میں ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اورٹریڈایسوسی ایشنز میں منتخب ہوکر فرائض ادا کررہے ہیں انہوں نے منصب چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے