English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ کے جج کیلئے جسٹس اطہرمن اللہ کے نام کی منظوری 

القمر

اسلام آباد:  جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ بھیجنے اور جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دیدی گئی۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدرات میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام کی منظوری دی گئی۔ سپریم کورٹ کے جج کے لیے اطہرمن اللہ کے نام کی منظوری دیدی۔

پارلیمانی کمیٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام کی منظوری دیدی۔جبکہ جسٹس شاہد وحید، جسٹس سیّد حسن اظہر کے ناموں کی منظوری 10 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں لی جائیگی۔ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شاہد وحید،جسٹس جسٹس سیدحسن اظہر کے ناموں کی سفارش کررکھی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے