English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لائیو ٹی وی ٹاک شو میں سیاسی مخالفین کی گتھم گتھا

القمر

بیروت:لبنان میں لائیو ٹی وی ٹاک شو میں سیاسی مخالفین ایک دوسرے سے لڑ پڑے جبکہ اسٹوڈیو کے باہر گولیاں چل گئیں،

عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں مخالف سیاسی پارٹیوں کے رہنما لائیوٹاک شو میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے، اینکر کی دونوں مہمانوں کے درمیان لڑائی روکنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں.

 اسٹوڈیو کے باہر موجود دونوں سیاسی پارٹی کے کارکنوں کے درمیان بھی ہاتھا پائی ہوگئی،ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور سیاسی کارکنوں کے درمیان بیچ بچا ئوکی کوشش کی.

جھگڑا بڑھنے پر پولیس کو مجمع کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی، جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ درجنوں افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے