English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

2013 کے بعد پہلی بار ملا محمد عمر کی قبر کا احاطہ عام عوام کیلئے کھول دیا گیا

القمر

کابل:افغان حکومت نے طالبان کے پہلے امیر ملا عمر کی قبر پر جانے کیلئے عام افراد کو اجازت دے دی۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملک پر قبضے اور قبر کو نقصان پہنچنے کے خدشے پر قبر کا مقام خفیہ رکھا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملا محمد عمر کی قبر صوبہ زابل کے ضلع سیوری میں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے  مطابق طالبان نے ملا محمد عمر کی آخری آرم گاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور 9 سال بعد ان کی تدفین کا مقام بتادیا۔

 ذبیح اللّٰہ مجاہد کے مطابق طالبان کے پہلے امیر ملا محمد عمر کی قبر کا احاطہ عام افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے، امارات اسلامیہ کے سربراہ اور کابینہ کے ارکان نے امارات اسلامیہ کے سابق رہنما ملا محمد عمر کے مزار پر حاضری دی۔

خیال رہے کہ طالبان کے امیر ملا محمد عمر کی وفات 2013 میں ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے