کراچی: امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی کاکہناتھاکہ ملک میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے سیلاب متاثرین کا مسئلہ پسے پشت چلاگیا ہے،
محمدحسین محنتی کاکہناتھاکہ بارش اورموسم سرما نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے،3ماہ کا عرصہ گذرجانے کے باوجودحکومت سندھ شہروں اورفصلوں سے مکمل پانی نکالنے میں ناکام ثابت ہوئی۔سندھ میں امن وامان کی صورتحال سے لیکر صحت و تعلیم کے شعبہ تک حکومتی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے۔
ان کاکہناتھاکہ گھوٹکی کے کچے میںڈاکووں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکاروں کی شہادت افسوس ناک اورحکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،جب محافظ ہی غیرمحفوظ ہوں توپھر عوام کا کیا بنے گا۔جماعت اسلامی ظالمانہ نظام کے خلاف اوراسلامی کے عادلانہ نظام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں ضلعی امیرقاری ابوزبیرجکھروکی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ،نائب امیر ایڈووکیٹ عاشق دہامراہ سمیت معززین شہروارکان وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ستر سے لیکر گذشتہ 15سالوں سے تسلسل کے ساتھ سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہے مگر یہاں صاف پانی سے لیکر صحت وتعلیم کی سہولیات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے اہلیان سندھ آج بھی پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں۔طوفانی بارشوں وسیلاب کی صورتحال نے سندھ حکومت کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ اس لیے اہل ودیانتدار قیادت ہی سندھ اورسندھ کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔جماعت اسلامی ان کے لیے بھترین آپشن ہے۔
