English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سند ھ حکومت کا کراچی تا حیدر آباد بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ

القمر

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کیلئے 300الیکٹرک بس درآمد کرنے کیلئے عالمی بینک سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تجویز کراچی میں سندھ کے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے وزیر شرجیل میمن اور عالمی بینک کے منیجر ٹرانسپورٹ کی قیادت میں وفد کے ملاقات میں سامنے آئی۔

سندھ حکومت اور عالمی بینک کے نمائندوں نے کراچی میں بس ریپڈ ٹرانزٹ یلو لائن کا مشترکہ سروے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدر آباد تک بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور دوسرے مرحلے میں اسے حیدر آباد سے سکھر تک چلایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے