English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

القمر

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج  اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں(آج )اتوار کے روز مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ شام اوررات میں خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار،گلگت بلتستان اور کشمیر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔بارش کا سلسلہ پیر کو جاری رہنے کا امکان ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی09، کالام منفی05،استور، اسکردو منفی 04 اور بابو سر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے