ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائفر جھوٹ ثابت،امریکی سازش کے بیانیے سے عمران خودپیچھے ہٹ گئے،سعد رفیق

 لاہور:وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سائفر جھوٹ ثابت ہوچکا، امریکی سازش کے بیانیے سے عمران خان خود پیچھے ہٹ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ا بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایبسولوٹلی ناٹ کا دعویٰ بھی غلط نکلا، امریکا سے لابنگ کیلئے لابیسٹ فرمیں ہائر کر لیں، عمران خان نے دوران جنگ روس جانے کو غلطی مان لیا، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کی چوری پکڑی گئی، عمران خان کتنا چونا لگا ئیںگے اور کب تک؟۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محض اقتدار کیلئے عمران خان کے جھوٹے بیانیوں اور احمقانہ اقدامات نے ریاست پاکستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا، پاکستان سے تعاون کرنیوالے ممالک ایک ایک کر کے دور کردیئے، اتحادی حکومت اس ڈیمج کنٹرول کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں