English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا صحافیوں اور میڈیا پریکٹیشنرز تحفظ کمیشن کے قیام کا اعلان

القمر

کراچی: سندھ حکومت نے صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز کے تحفظ کے لیے کمیشن کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعہ کیا۔

مرتضیٰ وہاب صدیقی کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  سندھ کابینہ نے صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز کے تحفظ کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے کمیشن کے پہلے چیئرمین جسٹس رشید رضوی ہوں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کابینہ میں صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز کے تحفظ کے لیےریٹائرڈ جسٹس رشید اے رضوی کی سربراہی میں ایک 14 رکنی کمیشن کے قیام کے لیے ڈرافٹ منظوری کے لیے پیش کیا جس میں چار نان آفیشیو ممبران جن میں سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری اور نو غیر سرکاری ممبران شامل جبکہ کے یو جے کے فہیم صدیقی،اے پی این ایس کے قاضی اسد عابد، سی پی این ای سے ڈاکٹر جبار خٹک ،پی بی اے سے اطہر قاضی ،سندھ بارکونسل سے ایاز تونیو،ایچ آرسی پی سے پروفیسر توصیف خان، ایم پی اے شازیہ عمر، سیدہ ماروی راشدی اور اے پی این ای سے غلام فرید الدین شامل ہیں۔ کابینہ نے کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے