English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

القمر

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت  کا آغاز ہوچکا۔بڑی تعداد میں شائقین نے راولپنڈی میچ کے ٹکٹ بک بھی کروالیے ہیں تاہم  محدود تعداد میں اب بھی موجود ہیں۔

ملتان اور کراچی کے ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہوگی۔ سب سے مہنگا ٹکٹ 500 روپے اورکم سے کم ٹکٹ 250 روپے کا رکھاگیاہے۔رکٹ تماشائی ویب سائٹ   پی سی بی ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے   کا وزٹ کرکے ہر دن کے الگ الگ یا پورے میچ کے ٹکٹس ایک ساتھ خرید سکتےہیں۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 27 نومبر کو راولپنڈی پہنچ رہی ہے۔پاکستانی کھلاڑی اس اہم سیریز کی تیاری کے لیے 24 نومبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کررہے ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  راولپنڈی ٹیسٹ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔

ملتان اسٹیڈیم 9 دسمبر سے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔شہر قائد میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 17 دسمبر سے ایکشن میں ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے