ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سے کویت کیلئے بْک کنٹینر سے 90 کلو گرام ہیروئن برآمد

کراچی: کویت کیلئے بْک کیے گئے کنٹینر سے 90 کلو گرام سے زائد ہیروئن اور دیگر کارروائیوں میں اے این ایف کے عملے نے منشیات کی بڑی مقدار برآمد کی ہے۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کویت بھیجنے کیلئے بک کنٹینر سے 90 کلوسے زائد ہیروئین برآمد ہوئی۔ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈر گاڑی سے 2 کلو 600 گرام  ہیروئین، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس برآمد ہوئی، واقعے میں باجوڑ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 دوسری جانب فیصل آباد ائیرپورٹ پراے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے مسافر کے لیپ ٹاپ سے 954 گرام چرس برآمد کی۔

تربت کیچ کے علاقہ سے 94 کلو چرس اور چمن کے علاقے سے 2881 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا تاہم ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں