English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی وزیر کی جیل میں خدمت کرنے والے شخص سے متعلق حیران کن انکشاف

نئی دہلی: بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے وزیر ستیندر جین کی جیل میں خدمت کرنے والے شخص سے متعلق حیران کن انکشاف کیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد عام آدمی پارٹی نے کہا تھا کہ ستیندر جین کی فزیو تھراپی کی جارہی تھی۔ ب

ھارتی میڈیا کے مطابق تہاڑ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر کو مساج کرنے والاشخص رنکو ہے جو کہ زیادتی کے جرم میں قید ہے اور اسے گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے وزیر کی جیل میں خدمت اور مساج کی ویڈیوز رواں ماہ سامنے آئی تھیں۔ 

رپورٹس کے مطابق ستیندر جین کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تہاڑ جیل میں قید بھارتی وزیر کے خلاف انفورسمنت ڈائریکٹوریٹ تحقیقات کررہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے