English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے، پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے اعلی افسر کا آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشت گرد کیمپوں کا دعوی بے بنیاد ہے،  یہ بیان بھارتی مسلح افواج کے پراپیگنڈا کی سوچ کا مظہر ہے۔

پاک فوج کے ترجمان  شعبہ تعلقات عامہ  ( آئی ایس پی آر ) نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کا دعوی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جدوجہد کچلنے میں مصروف ہے۔

پاک فوج کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کشمیریوں کے حق خودارادی کی حمایت کی گئی، بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادی دینے سے بھی انکاری ہے، بھارتی فوج معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پر جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی افسر کے بلند و بانگ دعوے غیر حقیقی اور توہین آمیز ہیں، پاک فوج خطے میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے، ہر قسم کی مہم جوائی کا جواب دینے کیلئے بھی تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے