English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز خاصی دلچسپ ہوگی ،شان مسعود

القمر

 لاہور:قومی کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہو گی۔

سوشل میڈیا پر شان مسعود کی قومی کرکٹرز کو دیے گئے عشائیے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چند روز بعد انگلینڈ سے شروع ہونے والی سیریز پر بھی گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں بڑا اسکور کرنے کی خواہش تو سب کی ہوتی ہے لیکن ہم راولپنڈی جاکر وہاں کی کنڈیشنز دیکھیں گے اور دیکھیں گے کہ وہاں کی پچ کیسی ہے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز خاصی دلچسپ ہوگی کیونکہ ہم ایک ایسی ٹیم سے کھیل رہے ہیں جس نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا طریقہ تبدیل کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے