English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اختیارات سے تجاوز کیس،نیب کی بزدار کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا

القمر

 لاہور:غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں نیب لاہور نے سابق وزیراعلی عثمان بزادر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی، نیب نےعثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔ 

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی عثمان بزادر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ رپورٹ کے دوران نیب لاہور کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ عثمان بزدار کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق شروع ہوئی، انکوائری کے دوران نئی شکایت کی دوبارہ درخواست آئی، قانون کے مطابق تحقیقاتی ادارے کے پاس شکایت پر تفتیش کرنے کا اختیار ہے۔ 

نیب رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلی عثمان بزدار کو بھی انکوائری میں طلبی کےمتعدد نوٹسز جاری کیے گئے، عثمان بزدار نے درخواست ضمانت میں حقائق کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا،عثمان بزدار پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن سے شراب لائسنس جاری کروانے پر دبا ڈالنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے