English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی کلب کی رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی

القمر

جدہ: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ دنوں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کر لیں۔

 برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ دنوں دیے گیے ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا جس میں رونالڈو نے کلب پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹریونائٹیڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی کلب الہلال نے پھر سے رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، مانچسٹریونائٹیڈ سے رونالڈو کے فارغ ہونے کے بعد سعودی کلب نے آپشنز پر غور کرنا شرورع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے