ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ مکرمہ: بچی گھوڑے سے گرکراس کے پائوں تلے آکر دم توڑ گئی

ریاض :سعودی عرب میں مقدس شہر مکہ مکرمہ کے علاقے نوریہ میں ایک سعودی بچی گھوڑے سے گر کر اس کے پاں تلے آکر جاں بحق ہوگئی۔

سات سالہ بچی کو پیش آنے والے سانحہ نے ہر کو افسردہ کردیا۔پبلک پراسیکیوشن اور پولیس نے نے پارکنگ میں گھوڑے سے گرنے کے باعث بچی کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واقعہ سے واقف ذرائع نے انکشاف کیا کہ بچی گھوڑے سے اس وقت گر گئی جب اس نے تفریح کے لئے آنے والوں کو سہولت فراہم کرنے والے کی مدد کے بغیر از خود کی گھوڑے کو دوڑا دیا تھا۔

ہلال احمر کی ٹیموں نے ایک رپورٹ کی چھان بین شروع کردی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک دس سالہ بچی گھوڑے سے گری اور الگ الگ زخموں کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی ہے۔

بچی کی عمر 10 سے متجاوز نہیں تھی۔یاد رہے اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر غصے اور گہرے دکھ کی لہر دوڑا دی ہے۔

لوگوں نے مطالبہ کیا کہ جس کی غفلت سے واقعہ پیش آیا اسے سزا دی جائے۔لوگوں نے زور دیا کہ گھوڑوں کو کرائے پر دینے والے افراد پر کنٹرول بڑھایا جائے۔ مکہ مکرمہ کے پارکنگ کے مقامات میں گھوڑوں، خچروں اور ٹینکرز کے داخلے کو روکا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں