English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہی،سراج الحق

القمر

 لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتیں قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہیں۔ 

سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو یا پی ڈی ایم کی ، دونوں ہی قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہیں، قادیانیوں کی طرف سے ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم ترین حصہ ہے، حکومت کی چشم پوشی کی وجہ سے آج بھی قادیانی اہم حکومتی عہدوں پر موجود ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جھوٹ اور پراپیگنڈا پر مبنی سیاست خطرنا ک ہے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتوں کی مکمل ناکامی کی وجہ سے ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا۔

 سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم حقیقی معنوں میں ملک کو اسلامی ،فلاحی اور خوشحال بنائیں گی، جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے جو ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے