English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین نے بھارت کو امریکا کیساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کردیا

القمر

بیجنگ: چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کردیا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ڑاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں، بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت امریکا کے ساتھ جنگی مشقیں کرے گا تو چین کے ساتھ اس کے باہمی اعتماد میں اضافہ نہیں ہوگا۔ بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکا مشقیں چین کے ساتھ کیے گئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی ہیں اور معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔

بھارت اور امریکا کی جنگی  مشقیں اتراکھنڈ میں چین کی سرحد کے قریب کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے