English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی؛مس کنڈکٹ پر ہٹایا گیا ڈی ایس پی 24 گھنٹے کے اندر عہدے پر بحال

القمر

کراچی: میں مس کنڈکٹ پر ہٹائے گئے ڈی ایس پی کو 24 گھنٹے کے اندر عہدے پر واپس بحال کردیا گیا۔

ڈی ایس پی میمن گوٹھ جاوید عباس عہدے پر واپس آگئے، ڈی ایس پی میمن گوٹھ جاوید عباس کو گزشتہ روز عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ہٹائے جانے کے 24 گھنٹے کے اندر جاوید عباس کو واپس میمن گوٹھ پوسٹ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی جاوید عباس کی مس کنڈکٹ رپورٹ آئی جی سندھ کو بھیجی گئی تھی، آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف کو حکم دیا کہ جاوید عباس کو ہٹایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اعلی شخصیت کی ناراضی پر جاوید عباس کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا۔جاوید عباس پر چنوں ماموں کے ساتھ مل کر لینڈ گریبنگ کے سنگین الزامات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے