English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن 2مہینے پہلے ہوں یا بعد، پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ،شیخ رشید

القمر

 راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن2مہینے پہلے ہوں یا بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی۔ 

ان خیالات کااظہار شیخ رشید نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی اُس کواندازہ ہے کہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا،الیکشن ناگزیر ہیں ،سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کے ضامن ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن2مہینے پہلے ہوں یا بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ،اسمبلی توڑناکوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے۔

 جبکہ شیخ رشید احمد نے ایک نجی ٹی وی کے بیورو چیف اور سینئر صحافی صدیق جان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ صدیق جان کی والدہ کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا، اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے