ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ارشد شریف کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس قابل تحسین ہے ،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفتاح اورڈاردونوں نااہل ثابت ہوئے ،نااہلی کی سزاعوام بھگت رہی ہے،ڈارکیساتھ فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان مطمئن ہیں اورالیکشن منواکے رہیں گے، اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظارمیں30دسمبرتک لے کر گئے ہیں، کاروبارتوبندہی تھاانتقام میں سینٹورس مال بھی بندکرادیا۔

انہوں نے کہا کہ ا رشد شریف کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس قابل تحسین ہے،اس کیس میں بہت سارے چھپے چہرے بے نقاب ہونگے ،قوم عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔13فراری پارٹیاں عمران خان کو نااہل کرانے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں،روس سے تیل کا معاہدہ عام کیا جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں