English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا:غلط کرایہ وصول کرنے پر اوبر پر 14ملین ڈالرکا جرمانہ

القمر

کینبرا:آسٹریلوی عدالت کا کہنا تھا کہ رائڈ شیئرنگ ایپ نے کرایہ کے معاملے میں صارفین کو گمراہ کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت نے اس کے لیے اوبر ٹیکنالوجیز پر 14ملین امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

ایک آسٹریلوی عدالت نے بدھ کے روز امریکی رائڈ شیئرنگ ایپ اوبر ٹیکنالوجیز  پر صارفین سے بعض سفر کے لیے مقررہ کرایہ سے زیادہ وصول کرنے اور اسے ادا نہ کرنے پر کینسیلیشن فیس لینے کی دھمکی دینے پر21 ملین آسٹریلوی ڈالر(14ملین امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کر دیا۔

حالانکہ مسابقت پر نگاہ رکھنے والے ملکی کمیشن نے اس سے زیادہ جرمانہ عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔وفاقی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی رائڈ شیئرنگ ایپ اوبیر کی آسٹریلوی کمپنی نے صارفین کو گمراہ کرکے آسٹریلیا کے صارف قانون توڑا تھا۔

عدالت کے مطابق اوبر نے سن 2017 سے سن 2021 کے درمیان بعض صارفین کی جانب سے سفر کو منسوخ کرنے پر ان سے چارج وصول کرنے کی دھمکی دی تھی اورغلط سافٹ ویئر کا استعمال کرکے اگست 2020 تک زیادہ کرایے وصول کیے تھے۔

اوبر نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ وہ اس غلطی کے لیے آسٹریلوی عوام سے معذرت خواہ ہیں  اور “آپ لوگوں کی طرف سے کی جانے والی شکایتوں کے بعد ہم نے اپنے پلیٹ فارم پر مناسب ترامیم کر دی ہیں۔

“جج مائیکل ہف او برائن نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ “اپنے اسمارٹ فون ایپ پر غلط اطلاعات فراہم کرکے اوبر نے غالبا یہ خیال کیا تھا کہ وہ سفر منسوخ کرنے کے حوالے سے صارفین کی ایک بڑی تعداد کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پرمجبور کردے گی اور مستقبل میں وہ رائڈ کو منسوخ کرنے سے گریز کریں گے۔”اوبر کے خلاف یہ کیس آسٹریلوی مسابقتی اور صارفین کمیشن (اے سی سی سی)نے دائر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے