English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشروط بات چیت نہیں ہوسکتی،اسحاق ڈار

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ بات چیت میں ہماری طرف سے کوئی ہچکچاہٹ نہیں مگر مشروط بات چیت نہیں ہوسکتی،افواہیں پھیلانے والی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیں بات چیت میں کوئی مسئلہ نہیں سیاست میں بات چیت ہونا لازمی ہے ،ہماری طرف سے کوئی ہچکچاہٹ نہیں مگر مشروط بات چیت نہیں ہوسکتی، افواہیں پھیلانے والی سیاست نہیں ہونے چاہئے قوم کا اس معاملے میں وقت ضائع کیا جارہاہے۔

ان کا کہناتھا کہ ق لیگ سے بات چیت میں کچھ بھی ممکن نہیں،ملکی معاشی مفاد کے لئے تمام پارٹیوں کو مل کر بات کرنی چاہئے، ملک کے معاشی مفاد کے خلاف افواہیں پھیلائی گئیں، مسلم ن حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مسلم لیگ ن کا ہونا چاہئے ،

اسحاق ڈار کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان اسمبلی سے نکلنا چاہتے ہیں تو نکل جائیں، صدرمملکت سے بات چیت عمران خان کی شرطوں کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے