اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو پارٹی کا آئین بدلنے پر نوٹس جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ عمران خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے۔ ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔
