کولمبو:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا،
شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بارہ ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، اس سے قبل کرس گیل یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں،شعیب نے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران 12ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، پاکستانی بیٹر نے گزشتہ روز جافنا کنگز کی جانب سے 35رنز کی اننگز کھیلی،سابق پاکستانی کپتان کے مجموعی ٹی ٹوئنٹی رنز 12027ہوگئے ہیں۔
✨ Shoaib Malik @realshoaibmalik of Lyca’s Jaffna Kings has just passed 12,000 career runs in T20s during today’s LPL match against Colombo Stars.
He has achived this in his 486th T20 match. He is the second player in the history to achive this milestone #WinTogether #LPL2022 pic.twitter.com/OySkKe597U
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) December 12, 2022
انہوں نے اب تک 485ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں،ٹی ٹوئنٹی میں سنگ میل عبور کرنے کے بعد شعیب ملک نے شکر ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ ‘ایک اور دن ، ایک اور سنگ میل عبور کرلیا’۔

