English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایلون مسک کو  بھرے مجمع میں شرمندگی کا سامنا

 نیو یارک:ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک کو امریکی شہر سین فرانسسکو میں ایک شو کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کامیڈی شو میں ایلون مسک نے شرکت کی جہاں اختتام پر انہیں اسٹیج پر بلایا گیا تو اس دوران حاضرین کی بڑی تعداد نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے شور کیا جبکہ سیکڑوں لوگوں نے ایلون مسک کی موجودگی کو پسند بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حاضرین کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی تاہم پھر بھی اس واقعے کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں، امریکی کامیڈین ڈیو چیپل شو کے اختتام پر مختلف نقطہ نظر رکھنے والے لوگوں سے بات کرنے کی ضرورت پر گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایلون مسک کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر حاضرین کی بڑی تعداد نے ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ سیکڑوں لوگوں نے ایلون مسک کا خیرمقدم بھی کیا، ٹوئٹر کے سربراہ کے آنے پر ناراضگی کا اظہار کرنے والوں کی تعداد اور آواز خوش آمدید کہنے والوں سے زیادہ تھی،اس موقع پر ڈیو چیپل نے ایلون مسک سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ان میں کچھ لوگ وہ ہیں جن کو آپ نے نوکری سے نکالا تھا۔

ایلون مسک اس بات پر جواب میں کہا کہ آگے کا راستہ مشکل لگتا ہے، میں اب کیا بولوں،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے چارج سنبھالیکے بعد کمپنی سے کئی ملازمین کو نکالا گیا اور کئی اکاونٹس کو بحال بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے