English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے درجنوں افراد ہلاک

بہار: بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 31 افراد ہلاک جبکہ بیشتر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  شراب نوشی سے مرنے والے بیشتر افراد کا تعلق ریاست بہار کے 2 الگ الگ گاؤں سے ہے، قریبی افراد کے مطابق شراب پینے والوں نے  ابتدائی طور پر الٹیاں شروع کیں جس کے نتیجے میں فوری اموات ہوئیں جبکہ بعض اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق شراب سے متاثر بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔شراب نوشی کے بعد اسپتال میں زیر علاج متاثراہ افراد کی بینائی بھی متاثر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق غیر قانونی طور شراب فرخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں اور گزشتہ برس ریاست پنجاب میں ایک تقریب میں شراب پینے سے 102 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے