اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کے پی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے، وزیراعلی امن وامان کی صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں۔
وزیر داخلہ نے شہید اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے، وزیراعلی امن وامان کی صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیں، اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلی خیبر پختونخوا فتنہ عمران کا آلہ کار بننے کے بجائے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داریاں پوری کریں، کے پی پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ نیک شگون نہیں، پولیس پر حملے ہو رہے ہیں تو عوام کے تحفظ کا کیا حال ہوگا؟
رانا ثنا نے کہاکہ عوام کی حفاظت، پولیس کی استعداد میں اضافے کے لیے وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
