ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق جاری اعدادوشمار خطرے کی گھنٹی ہیں ،فواد چوہدری

contacts

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق جاری اعدادوشمار خطرے کی گھنٹی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس دن عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی زرمبادلہ ذخائر 16بلین ڈالر تھے۔
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائراب 6.1بلین ڈالر رہ گئے ہیں، حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں