اسلام آباد:وزیراعظم پیکج کے تحت مختلف وفاقی سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کر دیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری سے مختلف وفاقی سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی مستقلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ان ملازمین کو وزیراعظم اسسٹنس پیکیج کے تحت 2015 اور 2016 میں بھرتی کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی سمری بھی جلد منظور ہونے کا امکان ہے۔
سرکاری ملازمین نے میڈیکل اور کنوینس الائونس میں اضافہ اور تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے پنشنرز کی پینشن میں اضافہ کیا جائے۔

