ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی بی ایل ،سڈنی کی برسبین کو 10وکٹوں سے شکست

سڈنی:بگ بیش لیگ ( بی بی ایل)کے 17ویں میچ میں سڈنی تھنڈر نے برسبین ہیٹ کو 10وکٹوں سے شکست دے دی،

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں برسبین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنائے،کولن منرو 43اور جمی پیٹرسن 27رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں بیٹر رہے جبکہ تھنڈر کی جانب سے کرس گرین اور ڈینیئل سیمی نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

تھنڈر کے اوپنرز میتھیو گلکس اور الیکسز ہیل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں مکمل کرلیا، دونوں بیٹرز نے بالترتیب 56 اور 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں