English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے نیوزی لینڈ کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز

کراچی: پاک  نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے کیویز کے 449 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیے۔

میچ کے دوسرے روز کے اختتام تک اوپنر عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20 اور کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

قبل ازیں مہمان ٹیم نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی تاہم اش سودھی 11 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے جبکہ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز سکے۔کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 اور میٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کی آخری جوڑی کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم کی گئی۔

پاکستانی لیگ اسپنر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور آغا سلمان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور حسن علی کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے