English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمرہ کرنے میں اوسط 92 منٹ لگتے ہیں، رپورٹ

Hajj and Umrah

مکہ مکرمہ:موجودہ سال کے جمادی الاولی کے مہینے میں صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبویﷺ نے اپنے ڈیٹا کے ذریعہ سے انکشاف کیا ہے کہ ایک معتمر کو مطاف سے لیکر سعی کے اختتام تک کے مناسک ادا کرنے میں اوسط 92 منٹ خرچ ہوتے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق صدارت عامہ نے بتایا کہ اس کے ڈیٹا کے مطابق سعی کا اوسط دورانیہ 42 منٹ تھا، طواف کے بعد سعی تک جانے میں اوسط 11 منٹ لگے اور طواف کرنے میں اوسط 39 منٹ خرچ ہوئے۔

صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبوی نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ عمرہ کے سفر کے آغاز سے لیکر آخر تک کل اوسط 92 منٹ لگتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے