English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سستے آٹے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز شہریوں کیلئے تذلیل گاہ بن گئے ہیں،  ضیاءالدین انصاری

لاہور:امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سستے آٹے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورزشہریوں کیلئے تذلیل گاہ بن گئے ہیں، شہر بھر میں یوٹیلیٹی اسٹور ز پر سستے آٹے کیلئے مردوں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی لمبی قطاریں بے حس حکمرانوں اور انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہاکہ نااہل حکمران غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھیننے کے درپے ہیں۔ عام آدمی آٹا خریدنے سے قاصر ہیں اور غریب گھرانوں میں نوبت فاقوں پہ آ پہنچی ہے جہاں مصوم بچے دووقت کی روٹی کوترس رہے ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے سرکاری گندم اوپن مارکیٹ مہنگے داموں میں فروخت ہورہی ہے اور منافع خوروں چکی مالکان اور شہر یوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی لاہور آٹے کے بحران کیخلاف 5 جنوری کو ڈی سی آفس لوئر مال پر دوپہر ایک بجے احتجاجی مظاہرہ کریگی جس میں ارکان و کارکنان علاقہ وسطی، شمالی اور جے ائی یوتھ لاہور کے نوجوان اور عام شہری شرکت کریں گے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ میں کوئی فرق نہیں، سب نا اہل وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی جماعتیں ہیں۔ جو مل کر پاکستان کی معیشت، سیاست اور معاشرت کو تباہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان ملک کی  واحد  جماعت ہے جس میں نسل در نسل موروثیت کی بجائے حقیقی جمہوریت ہے اس میں فیصلے عام کارکن کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے