ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پیپلز پارٹی پنجا ب کی توپوں کا رخ اچانک مسلم لیگ ن کی طرف کردیا

 لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنی توپوں کا رخ اچانک اپنی حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کی طرف کر دیا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضی نے مسلم لیگ ن کو گھر کی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو نہ وزیراعلی اور نہ ہی وزیراعظم کے لیے شریفوں کے علاوہ کوئی امیدوار ملتا ہے۔ 

حسن مرتضی نے کہا کہ شریف اقتدار سے اتریں تو ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، عمران خان ہوں یا شریف برادران دونوں کی اولادیں ملک سے باہر بستی ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے دعوی کیا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلی بنانے کی وجہ سے لاہور میں ن لیگ کی مقبولیت کم ہوئی، حمزہ کے جانے پر کسی نے احتجاج تک نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں