تنزانیہ:کی صدر سامیہ سلوہو حسن کی جانب سے سیاسی ریلیوں پر عائد چھ سال پرانی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا،
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوہر نے منگل کے روز اپنے طاقتور پیشرو کی طرف سے 2016میں حزب اختلاف کی ریلیوں پر عائد پابندی ہٹا دی،صدر مملکت نے سٹیٹ ہائوس میں سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ریلیوں کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہوگی، میں تمام سیاست دانوں سے مہذب سیاست پر عمل کرنے کی اپیل کرتی ہوں،بعض اپوزیشن سیاست دانوں کا کہنا تھا کہ صدر کا یہ اقدام ملک میں جمہوریت کے لیے سنگ بنیاد ہونا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق 2021میں جان میگوفولی کی موت کے بعد اقتدار میں آنے کے بعد سے صدر سامیہ حسن نے سیاسی اختلاف رائے کے طور دیکھی جانے والی پالیسیوں سے الگ ہونے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

