برازیلیا:شہنشاہ فٹبال پیلے کی آخری رسومات برازیل میں ادا کر دی گئیں،
آنجہانی فٹبالر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لاکھوں افراد اسٹار فٹبالرکی آخری جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آئے، سانتوس میں پیلے کی میت فائرانجن پر رکھ کر اسٹیڈیم سے لائی گئی، کسی نے برازیل کے قومی پرچم لہرائے تو کسی نے نمناک آنکھوں سے دعائیں کیں،پیلے ہی نے سانتوس ٹیم اور شہر کو شناخت دی تھی۔
ملکی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں صدر لولا بھی شامل تھے،سپر اسٹار رونالڈو ، روماریو، کاکا اور نیمار کے شرکت نہ کرنے پر فینز نے مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

