English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ کےخلا ف ون ڈے سیریز میں  پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

کراچی:پاکستان کرکٹ بوڑڈ (پی سی بی) کے عبوری چیف سلیکٹر وسابق کپتا ن  شاہد خان آفریدی نےکہا ہے کہ کرکٹ اکیڈمیز میں 9،9 ماہ سے کام نہیں ہورہا تو ان کا کیاکرنا چاہیے۔ احمد شہزاد کو ہم نہیں بھولیں گے، اچھی پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے ۔ایسی پچز پر ہم دنیا کی کبھی بھی فر سٹ ،سیکنڈ ٹیم نہیں بن سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی پچز سے یہ بہتر نظر آئی ہے، اچھے باؤنسی ٹریکس ہونے چاہییں۔ پی ایس ایل شروع ہونے سے دس دن پہلے سب کو فری ہونے کا کہا ہے۔ کپتان کو تمام آپشنز دے رہے ہیں، جب وہ ٹیم بنائیں گے سب کھلاڑی اس وقت کھیل چکے ہوں گے، ایک کھلاڑی ٹیسٹ میں پرفارم کر رہا ہے ٹی 20 میں پرنہیں کرتا تو نکال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری الگ الگ ذمہ داریاں ہیں، وہ الگ الگ لے کر چلیں گے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں  شاہنواز دھانی ،محمد حسنین اورشان مسعود ، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، طیب طاہر، اسامہ میر بھی ٹیم میں شامل ہوں گے، فخر زمان ،امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے حارث روف ،حارث سہیل ،کامران غلا م ٹیم میں شامل ہیں ، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابر اعظم کپتا ن ہوں گے ۔ شاداب خان کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے