English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی حکومت کا اصل مقابلہ فوج سے تھا، فواد چودھری

the NAB rules

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی حکومت کا اصل مقابلہ فوج سے تھا، ورنہ مستحکم حکومتیں ایسے نہیں جاتیں جیسے پی ٹی آئی کی حکومت چلی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سب کو پتا ہے ہماری اتحادی جماعتوں کو کون کنٹرول رہا تھا؟ بالکل واضح تھا کہ اتحادی جماعتیں کس کی ہدایات پر عمل کر رہی ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ معاشی بحران نتیجہ ہے سیاسی بحران کا، عمران خان کی حکومت کو غیر ضروری طور پر گھر بھیج کر معاشی بحران پیدا کیا گیا، کسی کو پتا نہیں کہ 3 یا 5 ماہ بعد یہاں کون سی حکومت ہوگی۔سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں لا سکتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مستحکم حکومتیں ایسے نہیں جاتیں جیسے ہماری حکومت گئی، ہماری اتحادی جماعتوں کے طرز عمل سے واضح ہوگیا تھا کہ وہ ہدایات پر عمل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کو پتا ہے ان جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کنٹرول کرتی ہے اور ان کی پوزیشنیں کیا ہے، سیاست کو سیاستدانوں پر چھوڑ دینا چاہیے تھا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے امریکا میں پاکستانی سفیر کا سائفر پیش کیا ہے، پاکستانی سفیر نے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو سے ملاقات کے بعد سائفر بھیجا تھا، ڈونلڈ لو نے کہا تھا حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ لو نے کہا تھا پاک امریکا تعلقات عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر منحصر ہوں گے۔سائفر والی دستاویز ہم نے صدر کو بھی بھیجی تھی، ہم نے صدر کو سائفر معاملے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے لکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے