واشنگٹن: امریکا میں 6 سال کے بچے نے فائرنگ کرکے ٹیچر کوشدید زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ورجینیا کے ایک الیمنٹری اسکول میں چھ سالہ بچے نے کلاس روم میں فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ٹیچر شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتا ل داخل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق بچے کی جانب سے فائرنگ حادثاتی طور پرنہیں کی گئی۔ بچے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔فائرنگ سے کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

